• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے ذہنی صحت کے مسائل پر اپنی آواز بُلند کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کیے گئے پیغام میں اداکارہ میرا نے کہا کہ ’ذہنی صحت ایک ایسی چیز ہے جو ہر انسان کے لیے بہت اہم ہے۔‘


میرا نے کہا کہ ’بطور اداکار ہمیں ذہنی صحت کے مسائل پر بات چیت کرنی چاہیے اور اپنے مداحوں میں اس کے حوالے سے شعور پیدا کرنا چاہیے لہٰذا ہم جتنا زیادہ شعور اجاگر کریں گے اتنا ہی ہم سب کے لیے بہتر ہے۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’یاد رکھیں! ڈپریشن ایک ایسی بیماری ہے جس کا علاج لوگ نہیں بلکہ آپ خود کرسکتے ہیں۔‘

میرا کے اس معنی خیز پیغام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال 10 اکتوبر کو دنیا بھر میں ذہنی صحت کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ 

اس حوالے سے عالمی ادارہ برائے صحت کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں تقریباََ 45 کروڑ افراد کسی نہ کسی دماغی مرض میں مبتلا ہیں جس میں سب سے زیادہ پائی جانے والی دماغی بیماریاں شیزو فرینیا اور ڈپریشن ہیں۔

تازہ ترین