• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آریان خان منشیات کیس: بھارتی رائٹر کی شاہ رخ خان کیلئے لکھی گئی نظم وائرل

بھارتی رائٹر اکھیل کٹیال کی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا حوصلہ بُلند کرنے کے لیے لکھی گئی نظم سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنے بڑے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کی وجہ سے بےحد مشکل میں ہیں، ایسے میں اُنہیں بھارت سمیت دُنیا بھر سے سپورٹ کی جا رہی ہے، مداح مختلف انداز میں اداکار کا ساتھ دیتے نظر آرہے ہیں۔

اب گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر بھارتی رائٹر اکھیل کٹیال کی ایک نظم وائرل ہورہی ہے جو اُنہوں نے خصوصی طور پر شاہ رخ خان کا حوصلہ بُلند کرنے کے لیے لکھی ہے۔

بھارتی رائٹر اکھیل کٹیال نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے لیے لکھی گئی نظم مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی۔

شاہ رخ خان کے لیے لکھی گئی نظم پر ایک نظر:

وہ کبھی راہول ہے، کبھی راج
کبھی چارلی تو کبھی میکس
سریندر بھی وہ، ہیری بھی وہ
دیوداس بھی اور ویر بھی
رام، موہن، کبیر بھی
وہ امر بھی، سمر بھی
رضوان، رئیس، جہانگیر بھ
ی

بھارتی رائٹر نے اپنی نظم کے اختتام میں اداکار کے ناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’شاید اسی لیے کچھ لوگوں کے حلق میں پھنستا ہے کہ ایک شاہ رخ خان میں پورا بھارت بستا ہے۔‘

شاہ رخ خان پر لکھی گئی یہ نظم سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اداکار کے مداح بھی اس نظم کو خوب پسند کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ انسداد منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے آریان خان کو کروز شپ سے گرفتار کیا تھا جبکہ یہ دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس سے منشیات برآمد ہوئی ہے۔

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کی پہلے تردید کرتے رہے تاہم انہوں نے بعد میں اعتراف جرم کرلیا تھا۔

ممبئی کی مقامی عدالت میں چل رہے اس کیس میں آریان خان 3 مرتبہ درخواست ضمانت دے چکے ہیں اور تینوں ہی مرتبہ انہیں مسترد کردیا گیا ہے۔

تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ سلمان خان کے مشورے پر شاہ رخ خان نے بیٹے کے وکیل کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب اس کیس کی پیروی امیت دیسائی کریں گے۔

سینئر وکیل سے متعلق میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ یہ وہی وکیل ہیں جنہوں نے 2002 میں سلمان خان کے ہٹ اینڈ رن کیس کی پیروی کی تھی اور 2015 میں ان کی درخواست ضمانت بھی جمع کروائی تھی اور سلمان خان کو سنائے گئے پانچ سال سزا کے فیصلے کو بھی چیلنج کیا تھا۔ 

تازہ ترین