• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں استحکام ، اوپن مارکیٹ میں قیمت 10پیسے کم ہو گئی ،یورو اور برطانوی پاونڈ کی قیمت بھی مستحکم رہی ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 171.00 روپے اور قیمت فروخت 171.10 روپے پر مستحکم رہی لیکن اوپن مارکیٹ میں 10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 171.50 روپے سے کم ہو کر 171.40 روپے اور قیمت فروخت 171.70 روپے سے کم ہو کر 171.60 روپے ہو گئی ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 196.00 روپے اور قیمت فروخت 198.00 روپے پر برقرار رہی ، برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید بھی 231.00 روپے اور قیمت فروخت 233.00 روپے پر مستحکم رہی ۔

تازہ ترین