• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن دبئی اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے جوتوں میں چھپائی گئی کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن دبئی اسمگل کر نیکی کوشش ناکام بناکر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ترجمان ا ینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق پاکستان کسٹم نےجناح ٹرمینل پر امارات ائیر لائن کے ذریعے دبئی جانے والے مسافر کے جوتوں سے2400 گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم سجاد حسین کو گرفتار کر لیا ،ملزم نے ہیروئن اپنے جوتوں میں چھپا رکھی تھی بر آمد کی گئی ہیروئن کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں تقریباً 24 کروڑ سے زائد ہے، ملزم کو برآمد شدہ ہیروئن سمیت مزید کارروائی کے لئے تحویل میں لے لیا۔

تازہ ترین