پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نور ظفر خان نے انکشاف کیا ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں وہ چرس کا نشہ کرتی ہیں۔
نورظفر خان کے ایک پرانے انٹرویو سے لیا گیا ایک مختصر سا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ لوگوں کے ایک سوال سے بہت نالاں نظر آ رہی ہیں۔
شو کے دوران میزبان کی جانب سے سوال کیا جاتا ہے کہ اُن کی آنکھیں بالکل چرسیوں جیسی نظر آتی ہیں، کیا وہ واقعی میں چرس پیتی ہیں؟
جس کا جواب دیتے ہوئے نور ظفر خان کا کہنا تھا کہ اُن سے یہ سوال کئی بار پوچھا گیا ہے، سوشل میڈیا پر بھی ایسے بہت سے کمنٹس آتے ہیں، مداح سمجھتے ہیں کہ وہ چرس پیتی ہیں، اُُن کی قدرتی طور پر ہی آنکھیں ایسی ہیں۔
نور ظفر خان نے مزید کہا چرس پینے والوں کی آنکھیں ایسی ہو جاتی ہیں مگر کسی کی قدرتی بھی آنکھیں ایسی ہو سکتی ہیں۔