• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، مسجد الحرام میں اضافی زائرین کے استقبال کیلئے تیاریاں

مکہ مکرمہ (شاہدنعیم) مسجد الحرام انتظامیہ نے کہا ہے کہ زائرین کی اضافی تعداد کے استقبال کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ جمعرات سے پیر تک مسجد الحرام کے زائرین کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔ واضح رہے کہ تمام ا سکولوں میں طویل ہفتہ وار تعطیل جمعہ سے پیر تک ہوگی۔ حرمین انتظامیہ کے تحت بھیڑ کو کنٹرول کرنے والی کمیٹی کے سربراہ اسامہ منصور الحجیلی نے کہا ہے کہ اسکول تعطیلات کے دنوں میں زائرین کی تعداد میں اضافے کے لئے مزید مصلے کھولے گئے ہیں۔

تازہ ترین