• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کوسہولیات کی فراہمی میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،آصف خان

پشاور (جنگ نیوز) ممبر صوبائی اسمبلی وفوکل پرسن برائے میگا پراجیکٹس و احیائے پشاور آصف خان نے کہاہے کہ عوام کوسہولیات انکی دہلیز پر پہنچاناترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا پی کے 76 میں 6 ٹیوب ویلوں پر کام جار ی ہے اور مزید 7 ٹیوب ویلوں پر کام کیاجائیگا‘ منعقدہ اجلاس میں ایکسین ناصر زمان ‘ ایس ڈی او عاشق حسین اور انجینئر حامد علی نے شرکت کی اس موقع پر ایکسین ناصر زمان نے ایم پی اے آصف خان کو پی کے 76 میں پبلک ہیلتھ کی طرف سے اب تک کئے گئے کاموں کے بارے میں تصیل سے آگاہ کیا اور بتایاکہ پی کے 76 میںاے ڈی پیز اور ڈسٹرکٹ سکیموں سے سینیٹیشن اور دیگر ترقیاتی کام جاری ہے جو جلد ہی پایہ تکمیل تک پہنچ جائینگے جس سے علاقے کے دیرینہ مسائل حل ہوجائینگے اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی وفوکل پرسن برائے میگا پراجیکٹس آصف خان نے کہاکہ عوام کو سہولیات انکی دہلیزپر پہنچانا اولین ترجیح ہے۔
تازہ ترین