• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر مدت آج ختم ہوجائے گی

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) شوکت ترین کو تاحال سینیٹر منتخب نہیں کرایا جاسکا،شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر 6 ماہ کی مدت آج ختم ہوجائے گی، مشیر بنانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری نہ ہوسکا ، کمیٹیوں کی سربراہی نہیں کرسکیں گے ۔ 

ذرائع کے مطابق آج کے بعد وزیراعظم انچارج وزیر خزانہ بن جائیں گے،سینیٹر منتخب کرانے تک شوکت ترین کو مشیر خزانہ و ریونیو بنانے کی تجویز ہے،ابھی تک شوکت ترین کا مشیر کے طور پر نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا تاہم وفاقی حکومت نے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو مشیر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شوکت ترین مشیر بننے کے بعد کابینہ کمیٹیوں کی سربراہی نہیں کرسکیں گے،اسلام آباد ہائی کورٹ نے مشیر و معاونین کو کابینہ کمیٹیوں کی سربراہی یا رکنیت غیر قانونی قرار دے رکھی ہے۔

شوکت ترین اس وقت کابینہ کی تین کمیٹیوں کے سر براہ ہیں ،حکومت کے پاس اس وقت دو نئے مشیر تعینات کرنے کی گنجائش موجود ہے، بیک وقت 5مشیر رکھے جاسکتے ہیں۔

اسحاق ڈار کی نشست پر الیکشنز ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق نہ ہونے کیوجہ سے شوکت ترین سینیٹر نہ بن سکے، وفاقی حکومت نے اسحاق ڈار کی نشست پر سپریم کورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔

تازہ ترین