• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سستی چینی کے 2 ٹرک بلیک میں فروخت کرنے پر آڑھت سیل

ملتان (سٹاف رپورٹر) آڑھتی نے مارکیٹ کمیٹی سے سستی چینی کے 2 ٹرک (480 تھیلے) بوگس اینٹریز کر کے اوپن مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کر دیے۔ معلوم ہوا کہ آڑھتی نے پنکچر والے، بیوٹی پارلر، سبزی اور پھل فروشوں کے ناموں اور شناختی کارڈز کے نمبر ڈال کر لسٹ حکام کو بھجوا دی۔ شک گزرنے پر مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کہ تمام اینٹریز بوگس ہیں اور کسی دکاندار کو سستی چینی فراہم نہیں کی گئی۔ جس پر مارکیٹ کمیٹی نے کاروائی کرتے ہوئے آڑھت سیل کر دی۔

ملک بھر سے سے مزید