یونانی طالبہ نے کارتک آریان کی گرل فرینڈ ہونے کی تردید کر دی
بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کی مبینہ گرل فرینڈ اور برطانیہ میں زیرتعلیم یونانی طالبہ کرینہ کوبیلیوٹ نے کہا ہے کہ وہ کارتک کی گرل فرینڈ نہیں ہیں۔ انھوں نے یہ بات کارتک کی گوا میں تعطیلات منانے کے دوران تصاویر وائرل ہونے اور ایک غیر ملکی میڈیا ادارے پر اس حوالے سے پھیلی افواہوں کے جواب میں کہی۔