• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث راول ڈیم بھر گیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ شب موسلادھار بارش کے باعث راول ڈیم بھر گیا۔

اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق  راول ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1ہزار 752 فٹ ہے۔

انتظامیہ کے مطابق گزشتہ شب موسلادھار بارش سے راول ڈیم میں پانی کی سطح 1 ہزار 752 فٹ تک پہنچ گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے انتظامیہ کو اسپل ویز کھولنے سے قبل ضروری اقدامات کی ہدایات کردی ہیں۔

تازہ ترین