• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلالئی الزامات ، پارلیمانی کمیٹی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

Todays Print

 اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی پارلیمانی اخلاقیات کمیٹی کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ مذکورہ درخواست ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی جس کی سماعت گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے کی۔

سماعت کے موقع پر درخواست گزار وکیل نے کہا کہ عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا قیام غیر آئینی ہے، جنسی ہراسگی کیخلاف قانون موجود ہے، معاملے کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی اخلاقیات کمیٹی کے قیام کا کوئی جواز نہیں ہے،قومی اسمبلی قانون سازی کے لئے ہے ارکان اسمبلی کے نجی معاملات پر بحث کرنے کے لئے نہیں، درخواست گزار کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ 

تازہ ترین