• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مادام تساؤ میوزیم میں جن کے مومی مجسمے کی جگہ اصلی انسان

Real Man Instead Of Waxed Statue Of Jinn At Madame Tussauds Museum
مادام تساؤ میوزیم میں یوں تو لگا ہے مومی مجسموں کا میلہ، لیکن اس بار میوزیم انتظامیہ نے کیا دلچسپ تجربہ اور جن کے مومی مجسمے کی جگہ حقیقی انسان کھڑا کردیا، پھرکیا تفریح ہوئی آپ بھی دیکھیے۔

الہٰ دین کے چراغ کا جن جب ہوا شریر تو سب کو چونکا دیا۔ امریکا کے مادام تساؤ میوزیم میں لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے لیےحقیقی انسان کو جن کا روپ دے کر مومی مجسمے کی طرح کھڑا کردیا گیا۔

جیسے ہی کوئی شخص تصاویر بنانے یا سیلفیاں لینے اس کے قریب جاتا تو الہٰ دین کے چراغ کا یہ جن صحیح وقت کا انتظار کرکے فوراً حرکت میں آجاتا، پھر کوئی ڈر جاتا اور کوئی بے وقوف بننے پر خوب ہنستا۔
تازہ ترین