لاہور کے علاقے مون مارکیٹ علامہ اقبال ٹاون میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 35 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ سرچ آپریشن میں دو ڈی ایس پیز دس انسپکٹرز اور چالیس زائد پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔
سرچ آپریشن کے دوارن ہوٹلوں اور دکانوں پر شہریوں کے کوائف چیک کیے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران شناختی کوائف مکمل نہ ہونے پر 35 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیئے گئے مشتبہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔