جینیفر اور نائل کی شادی کے بعد پہلی پوسٹ

October 19, 2021

حال ہی میں مسلمان نوجوان سے شادی کرنے والی بِل گیٹس کی بیٹی جینیفر گیٹس اور ان کے شوہر نائل نصر نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصدیق کی ہے۔

جینیفر نے اپنی شادی کی پُروقار تقریب کی تصویر انسٹاگرام کی زینت بنائی اور ساتھ ہی ’میری کُل کائنات‘ لکھا۔


اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں انہوں نےشادی کے دن کو یادگار بنانے ، محبت، خلوص اور دعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

جینیفر نے نائل کی بننے پر خود کو خوش قسمت بھی قرار دیا۔

دوسری جانب نائل نے بھی ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہفتے کے روز شادی کرلی ہے، مستقبل جینیفر کے ساتھ بِتانے کیلئے بیتاب ہوں۔

بِل گیٹس اور میلنڈا کی بڑی بیٹی جینیفر اپنے دیرینہ دوست نائل نصر کے ساتھ ہفتے کے روز نیو یارک میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

خیال رہے کہ غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ بل گیٹس کی بیٹی جنیفر گیٹس کی شادی میں 20 لاکھ ڈالرز یعنی 34 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد کا خرچ آیا۔