سٹیپ سکولز کا ممکنہ فرنچائزرز کیلئے تعارفی پروگرام

October 23, 2021

ملتان ( پ ر) سٹیپ اسکولز (پراجیکٹ آف پنجاب گروپ آف کالجز) نے گزشتہ دنوں اپنے موجودہ اور نئے ممکنہ فرنچائزز کے ساتھ یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب لاہور میں ایک تعارفی پروگرام کا انعقاد کیا ۔ پروگرام کا مقصد مہمانوں کو سٹیپ سکولز کے بارے میں معلومات فراہم کرنا اور اس کی نمایاں خصوصیات سے آگاہی دینا تھا۔ جن امور پر روشنی ڈالی گئی ان میں اکیسویں صدی کی تعلیم کے طریقہ کار، پراجیکٹ بیسڈ لرننگ ، روبوٹکس پروگرام کا تعارف اور 360 ڈگری مددگار ٹیم، پراجیکٹ پلان ، نصاب ، اسکول کوالٹی اور مارکیٹنگ کے امور شامل تھے ۔اس نشست میں لاہور کے متعدد اسٹیک ہولڈرز اور تعلیمی اداروں کے مالکان کے ساتھ پاکستان میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔