سارہ خان کیساتھ بیٹی کیلئے بھی پھول آنے لگے

October 23, 2021

پاکستان کی خوبصورت فنکار جوڑی گلوکار فلک شبیر اور سارہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹس کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا تا ہے۔

فلک شبیر کی جانب سے ویڈیوز اور تصویریں سوشل میڈیا پر مداحوںکے ساتھ شیئر کی جاتی رہتی ہیں جس میں وہ سارہ خان کو پھولوں کا گلدستہ یا پھر ایک گلاب کا پھول دے رہے ہوتے ہیں۔

اداکارہ سارہ خان نے ماں بننے کے بعد اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک نئی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلک شبیر اب سارہ خان کے ساتھ بیٹی عالیانہ فلک کے لیے بھی پھول لائے ہیں۔


اس تصویر پر تا حال دونوں کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں مداحوں کی جانب سے اس جوڑے کو ڈھیروں نظر بد سے بچنے کی دعائیں دی جا رہی ہیں۔