میکال ذوالفقاراور حمیمہ ملک کی پہلی مختصر فلم ’ہاف ککڈ‘ ریلیز

October 24, 2021

کراچی (آئی این پی)فلم ʼہاف ککڈʼسے میکال ذوالفقاراور حمیمہ ملک پہلی بار کسی مختصر فلم میں اداکاری کا آغازکر رہے ہیں"،پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سی پرائم نے ایک اور دلچسپ فلم ʼاف ککڈʼ ریلیزکردی ہے جو میکال ذوالفقار اور حمیمہ ملک کی پہلی مختصرفلم ہے۔اس فلم کی کہانی ایک جوڑے ایات اور ریحان کے گرد گھومتی ہے جو اپنی روزمرہ کی بے مزہ زندگی کو بدلنے اور پرلطف بنانے کیلئے ایک گیم کھیلتے ہیں۔بلآخر یہ گیم ان کے تعلقات کو ایک یادگار احساس کے بندھن میں باندھ دیتاہے۔سی پرائم کی پس پردہ شخصیت اور ایگزیکٹیو پروڈیوسر سیمیں نویدنے فلم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ بہت سے جوڑوںکویہ کہانی ان کی اپنی زندگی کی کہانی جیسی معلوم ہوگی۔ میں نے ہمیشہ نوجوان فلمسازوں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور دنیا کواپنی کہانی سنائیں اور مجھے امید ہے کہ ناظرین اس مختصر فلم سے بھی اسی طرح لطف اندوز ہوں گے جیسے ہماری ٹیم نے اس کو فلمانے میں لطف محسوس کیا ہے۔"شاہ رخ نویدکی تحریراور ہدایات میں بننے والی اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ بعض اوقات ہم توجہ نہیں دیتے کہ ہمارے ارد گرد کے لوگ کس طرح خاموشی سے بہت کچھ سہ جاتے ہیں۔ فلموکلاک اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی فلم "اف ککڈ"کو سیمیں نویدنے بڑی مہارت سے پروڈیوس کیاہے جب کہ اس فلم کے کوپروڈیوسر اسدنعیم اور قیصررفیق ہیں۔