فرانس میں طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا

October 25, 2021

پیرس ( نیوز ڈیسک) فرانس میں طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہوا کے طوفان سے کئی شہروں میں ٹرین سروس معطل ہوگئی ہے اور لاکھوں لوگ بجلی منقطع ہونے سے متاثر ہوئے ۔ شمالی فرانس ، نیدرلینڈز اور بلجیم کے کچھ حصوں میں تیز ہوائیں چلنے کے بعد نارمنڈی سے پیرس کے علاقے تک ٹرینیں روک دی گئیں۔ روٹرڈیم کے جنوبی سرے پر واقع نیدر لینڈز کے قصبے بیرینڈریکٹ میں 4افراد زخمی ہوئے ، جہاں تیز ہواؤں سے صبح سویرے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں اور درخت اکھڑ گئے۔