شلپا شیٹی نے شوہر کی رہائی کیلئے سر منڈوانے کی منت پوری کردی

October 28, 2021

ممبئی(این این آئی) بولی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے آدھا سر منڈوانے کی وجہ سامنے آگئی۔

اداکارہ شلپا شیٹی نے کچھ روز قبل اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا تھا ویڈیو میں شلپا شیٹی نے پیچھے سے اپنا سر منڈوالیا تھا۔

شلپا شیٹی کے بال منڈوانے کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹی نے ʼʼمنتʼʼ مانی تھی کہ اگر ان کے شوہر راج کندرا ضمانت پر جیل سے باہر آگئے تو وہ اپنے سر کا کچھ حصہ شیو کرلیں گی اور انہوں نے بال منڈواکر اپنی منت پوری کی ہے۔