سعودی امریکا ’بلیو ڈیفنڈر 21‘ فوجی مشقیں مکمل

October 28, 2021

سعودی عرب اور امریکا کی افواج کی بحیرۂ احمر میں ’بلیو ڈیفنڈر 21‘ مشقیں مکمل ہو گئیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق فوجی مشقوں ’بلیو ڈیفنڈر 21‘ کی اختتامی تقریب میں سعودی بریگیڈیئر سعد الاحمری اور امریکی کرنل کارل ہیورڈ موجود تھے۔

سعودی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر سعد الاحمری نے کہا کہ ان مشقوں کا مقصد سعودی عرب اور امریکا کے عسکری تعاون کو فروغ دینا ہے۔