راولپنڈی: کمسن بچوں کی ضمانت 50 ہزار روپے میں منظور

October 28, 2021

راولپنڈی میں کمسن بچوں کی لڑائی کے مقدمے میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسعود اختر کیانی نے کمسن بچوں کی ضمانت منظور کر لی، مقدمے میں نامزد چاروں کمسن بچوں کی ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔

مقدمے میں ابراہیم، عبدالرحمٰن، حسین اور نعمان کو نامزد کیا گیا ہے، بچوں کی لڑائی ایس ایچ او پیر ودہائی کے بھائی کے بیٹے کے ساتھ ہوئی تھی۔

کمسن بچوں کے خلاف 23 اکتوبر کو تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

عدالت نے چاروں کمسن بچوں کو 5 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔