مہنگائی کے سیلاب نےبے روزگار عوام کا جینا محال کردیا ‘شاکر نواز

November 27, 2021

پشاور (جنگ نیوز) ہیومن رائٹس کونسل خیبرپختونخوا کے صدر شاکر نواز خان نے کہا ہےکہ مہنگائی کے سیلاب نےبے روزگار عوام کا جینا محال کردیا ہے ۔ وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہر ایم این اے اور ایم پی اے کو حکم جاری کرے کہ وہ یونین کونسل کی سطح پر غریب‘ بیروزگار اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کا ڈیٹا جمع کریں اور ان مستحق لوگوں کو راشن کارڈ مہیا کریں جس پر وہ سستے داموں یوٹیلٹی سٹورز سے ضروریات زندگی لے سکیں ۔ ہر یوٹیلٹی سٹور میں گھی‘چینی اور آٹا وافر مقدار میں دستیاب کرنے کا حکم جاری کیا جائے ۔