• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاست میں کسی پر اعتبار نہیں کرتا: ڈونلڈ ٹرمپ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں سیاست کی دنیا میں کسی پر بھی اعتبار نہیں کرتا۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران صدر ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو پر بھروسہ کرتے ہیں؟ 

اس سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں کسی پر اعتبار نہیں کرتا، خاص طور پر سیاست کی دنیا میں کسی پر بھی بھروسہ نہیں کرتا۔

دوسری جانب امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے پہلے صدر ٹرمپ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، فوکس نیوز کے سروے میں صدر ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح پر آگئی۔

سروے میں امریکی صدر کی مجموعی کارکردگی پر 64 فیصد نے عدم اطمینان کا اظہار کیا جبکہ 36 فیصد کارکردگی سے مطمئن نظر آئے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سروے میں 55 فیصد امریکیوں نے صدر ٹرمپ کے مہنگائی پر قابو پانے کے دعوے کو مسترد کر دیا جبکہ 74 فیصد نے نہ صرف معاشی صورتحال پر شدید پریشانی کااظہار کیا بلکہ 53 فیصد نے مستقبل میں امریکی معیشت میں میں مزید خرابی کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید