پی ٹی آئی ضلع قمبر شہداد کوٹ کا نائب صدر قتل

November 28, 2021

قمبر علی خان (نامہ نگار) نامعلوم مسلح اسکوٹر سوار ملزمان نے پی ٹی آئی ضلع قمبر شہدادکوٹ کے نائب صدر کو فائرنگ کرکے موت کےگھاٹ اتاردیا اور جائے وقوع سے فرار ہوگئے۔ علاقے میں شدید خوف وہراس۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع قمبر شہدادکوٹ کے نائب صدر سخاوت علی راجپوت جو ضلع قمبر شہدادکوٹ کی تحصیل نصیرآباد کے علاقے لالو رائنک شہر میں اپنی رائس مل پر بیٹھے ہوئے تھے کہ دو نامعلوم مسلح اسکوٹر سوار مسلح ملزمان جو نقاب لگائے ہوئے تھے رائس مل کے اندر داخل ہوئے اور پے درپے اندھا دھند فائر کرکے 55سالہ سخاوت علی راجپوت کو موقع پر قتل کردیا جبکہ گولیوں کی زد میں آکر مقتول کا نوجوان بھتیجا زبیر احمد راجپوت بھی شدید زخمی ہوگیا مسلح ملزمان واقعے کے بعد دیدہ دلیری سے فرار ہوگئے، پوسٹ مارٹم کے بعدلاش ورثاء کے حوالے کی تو گھر میں سخت کہرام مچ گیا۔