امریکا نے 27 روسی سفارتکاروں کو اہل خانہ سمیت نکال دیا

November 29, 2021


امریکا اور روس کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی، بائیڈن انتظامیہ نے 27 روسی سفارتکاروں اور ان کے اہل خانہ کو امریکا سے چلے جانے کا حکم دے دیا، 30 جنوری کو امریکا سے روانہ ہوجائیں گے۔

خبرایجنسی کے مطابق ماسکو میں امریکی سفارت خانے نے غیر سفارتی ویزوں کی کارروائی بھی روک دی ہے۔

روسی سفیر اناتولی انتونوف کا کہنا ہے کہ امریکا سے روسی سفارت کاروں کو نکالا جارہا ہے، ان کے ساتھیوں کا ایک بڑا گروپ (27 افراد) اپنے اہل خانہ کے ساتھ 30 جنوری کو روس واپس چلا جائے گا۔

واضح رہے کہ روس کے 100 سے زائد سفارت کاروں کو خاندانوں سمیت 2016 میں بھی دونوں ممالک کے درمیان خراب تعلقات کی وجہ سے امریکا چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا۔