لیک شور ٹاورز اسلام آباد اوور سیز کمیونٹی کیلئے ہے، کنور قطب الدین

December 01, 2021

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) پاک، چین اقتصادی راہداری جیسے میگا پراجیکٹ نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کا رخ پاکستان کی جانب کردیا ہے۔ پاکستان سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ ملک ہے بلکہ کاروبار میں منافع کی شرح بھی زیادہ ہے، باالخصوص پراپرٹی میں سرمایہ کاری سے نہ صرف اوورسیز کمیونٹی کی پاکستان میں محفوظ سرمایہ کاری ہوگی بلکہ دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کا ملک سے رابطہ مضبوط ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین لیک شور ٹاورز(Lake Shore Tower)کنور قطب الدین خان نے پراجیکٹ کی برطانیہ برمنگھم میں لائونچنگ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ یاد رہے کہ ہائوسنگ سوسائٹی پاکستان کے کیپٹل سٹی اسلام آباد میں جدید تقاضوں سے مزین ہے اور اوورسیز کمیونٹی کی وطن عزیز پاکستان میں محفوظ سرمایہ کاری ہے، آپ برطانیہ میں بیٹھ کر وہاں پر اب اپنا گھر بناسکتے ہیں۔ آسان اقساط اور ماہانہ پے منٹ پلان بھی دستیاب ہے۔ اس موقع پر لارڈ میئر برمنگھم کونسلر چوہدری محمد افضل، معروف بزنس مین چوہدری اکرم، میاں مقبول، شیخ سلیم، علی قریشی، واجد برکی،رباب ملک اور دیگر تجارت پیشہ افراد موجود تھے۔ سید عابد کاظمی نے پروگرام کا آغاز کیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر کنور قطب الدین خان نے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، ملک کی معیشت ان کے دم سے ہے، ہمارا پراجیکٹ آپ کو محفوظ سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہے، آپ یہاں کے قوانین کو سامنے رکھتے ہوئے ہمارے ساتھ پلان ترتیب دیں،اب جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا گلوبل ولیج بن چکی ہے، ہرچیز آپ کے موبائل فون پر دستیاب ہے، ہمارے پراجیکٹ میں آپ کھل کر سرمایہ کاری کریں، اس سے دونوں ممالک پاکستان اور برطانیہ میں آباد کمیونٹیز ایک دوسرے کے قریب آئیں گے اور اعتماد مزید بڑھے گا۔ اس موقع پر کنور قطب الدین خان نے عابد کاظمی سمیت دیگر تجارت پیشہ افراد کا لائونچنگ تقریب میں آمد پر شکریہ ادا کیا۔ ہال میں موجود افراد نے لیک شور ٹاور میں گہری دلچسپی لی۔