امت کو بنیا دی عقیدہ ختم نبوت سے روشناس کرانا اولین فریضہ ،علماء

December 01, 2021

لاہور(خبر نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام دوسری سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس جامع مسجد مہتاب ہربنس پورہ میں ہوئی۔کانفرنس کی صدارت مولانا محمد حنیف کمبوہ نے کی جبکہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما علامہ مولانا اللہ وسایا ، مولانا عزیز الرحمن ثانی ، مولاناشاہنواز فاروقی ، مولاناعلیم الدین شاکر ،قاری جمیل الرحمن اختر، مولاناعبدالنعیم ،پیرمیاں محمد رضوان نفیس ،قاری عبدالغفاڈیروی ، مولانا خالد محمود ، قاری ظہور الحق ، قاری محمد عابد حنیف کمبوہ، میاں رشید احمد منہالہ،عابدحسین مئیو ، قاری بشیراحمد ،سمیت کثیر تعداد میں علماء، عوام دینی و سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت اور خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ آئینی اور قانونی طورپر بھرپور طریقے سے جاری رکھیں گے، امت کو اسلام کے بنیا دی عقیدہ ختم نبوت کو روشناس کرانا اولین فریضہ ہے۔حکومت قانون تحفظ ناموس رسالت کیخلاف بیرونی دباؤاوراندرونی سازشوں کو ناکام بنائے۔