آسٹریا میں13دسمبر سے تجارتی مراکز کھولے جانے کا امکان

December 03, 2021

ویانا( نمائندہ جنگ) آسٹریا میں نافذ کورونا لاک ڈاؤن کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں ۔ آسٹریا میں 13دسمبر سے ریٹیلرز،تجارتی مراکز،فٹنس سنٹر اور ہیئر ڈریسرز کو کھولنے کی اجازت کے امکانات بڑھ گے۔ ہیلتھ منسٹری نے لاک ڈاؤن کے پہلے ہفتے کے اثرات کا جائزہ لیا اور کم از کم کچھ اچھی خبر ملنے کی خوشخبری دی، لاک ڈاؤن کا اثر ہر ایک پر ہو رہا ہے۔ماہرین کنسورشیم کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے کیسز کی روزانہ کی تعداد دوبارہ 10000 سے کم ہونے کی توقع ہے اور ہفتہ وار اوسطاً 7800 کے قریب ہونی چاہیے پچھلے ہفتے یہ تعداد 11000 ہزار سے زیادہ تھی۔ اس کا مطلب ہے کہ پیچیدگی کے محقق پیٹر کلیمک کم از کم "محتاط طور پر پرامید" ہیں کہ ملک کو 12 دسمبر سے مکمل لاک ڈاؤن میں نہیں رہنا پڑے گا اور لوگ اپنی روزمرہ کی زندگی میں معمول پر کام کریں گے۔ جیسا کہ حکومتی سطح پر لاک ڈاؤن ختم کرنے کی مشاورتیں جاری ہیں اور حکومت نے اپنا پلان ترتیب دے دیا ہے کہ تجارتی مراکز اور باڈی کلوز سروس فراہم کرنے والے کھل سکتے ہیں۔