نوجوان راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

December 03, 2021

امریکی نوجوان پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی جس کے لاٹری ٹکٹس سے ایک کروڑ 70 لاکھ سے زائد انعامی رقم نکل آئی۔

امریکی ریاست ورجینیا کے شہری نے حادثاتی طور پر 20 لاٹری ٹکٹس خریدے اور قسمت ہر مرتبہ نوجوان پر مہربان ہوتی رہی۔

شہری کے ہر لاٹری ٹکٹ سے پانچ ہزار ڈالرز کا انعام نکلا جو مجموعی طور پر 1 لاکھ ڈالرز یعنی 1 کروڑ 70 لاکھ روپے زائد بنتی ہے۔