مسلم ہیرو پر مبنی بھارتی فلم ریلیز سے قبل ہی سو کروڑ کلب میں شامل

December 04, 2021

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)برصغیر کے عظیم مسلم ہیرو کی بہادری پر بنائی جانے والی فلم ریلیز سے پہلے ہی 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کوزی کوڈ واقعے اور اُس کے مرکزی کردار محمد علی عرف کنجلی مرکر کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کو ’Marakkar: Lion of the Arabian Sea‘ کا نام دیا گیا ہے۔اس فلم کی کہانی کوزی کوڈ واقعہ پر مبنی ہے، جس میں محمد علی عرف کنجلی کی بہادری اور شجاعت کو دکھایا گیا ہے۔1498 میں جب اسپین نے بھارت کے جنوبی علاقوں پر قبضے کا خواب دیکھا تو واسکو ڈی گاما ایک چھوٹی سی کشتی میں سفر کر کے کوزی کوڈ کے ساحل پہنچے، محمد علی نے بہادری سے واسکو کا مقابلہ کیا اور اپنے ملک کا بھرپور دفاع کر کے ہندوستان کو فتح سے ہم کنار کرایا تھا۔ فلم میں اُن کی جانبازی، حب الوطنی اور جذبہ شہادت کو اجاگر کیا گیا ہے۔اس فلم میں مرکر کا مرکزی کردار سپر اسٹار موہن لال نبھارہےہیں جبکہ کاسٹ میں بولی وڈ اداکار سنیل شیٹھی سمیت دیگر اہم اداکار شامل ہیں۔ یہ فلم جمعرات 2 دسمبر کو سینما گھروں میں صرف ہندی سمیت دیگر زبانوں میں ریلیز ہوئی۔فلم پرڈیوسر درشن کے مطابق فلم کی ریلیز ہونے سے قبل 100 کروڑ روپے کی ایڈوانس بکنگ ہوچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملیالم، تامل، تلگو، کنڑ زبانوں میں بھی ریلیز کی جائے گی۔فلم نقادوں کے مطابق ’Marakkar: Lion of the Arabian Sea‘ بھارتی تاریخ کی وہ واحد فلم ہے، جو ریلیز سے قبل ہی 100 کروڑ کلب میں شامل ہوچکی ہے۔