رواں سال کا آخری سورج گرہن دیکھا گیا، پاکستان میں نظارہ نہیں کیا جاسکا

December 05, 2021

لاہور (نیوز رپورٹر)رواں سال کا آخری سورج گرہن ہفتہ کے روز دیکھا گیا،پاکستان میں نظارہ نہیں کیا جاسکا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی انٹارکٹیکا میں مکمل سورج گرہن دیکھا گیا۔ گرہن کاآغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بج کر 29منٹ پر ہوا اور مکمل گرہن دوپہر 12بجے لگا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا اختتام دوپہر 2بج کر37منٹ پرہوا، جو جنوبی افریقا، جنوبی آسٹریلیا اور جنوبی امریکا میں نظر آیا ۔سال کا آخری مکمل سورج گرہن بحر ہند ، بحر اوقیانوس، بحر الکاہل، انٹارکٹیکا میں بھی دیکھا گیا ۔