انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے ہزاروں افراد کی نقل مکانی

December 05, 2021

جکارتہ (اے ایف پی /جنگ نیوز )انڈونیشیا میں آتش فشاں پہاڑ ماونٹ سیمیرو کے پھٹنے کی وجہ سے ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ۔اے ایف پی کے مطابق ہفتے کو آتش فشاں پہاڑ کے پھٹنے کے بعد دھویں اور راکھ نے قریبی علاقوں کو ڈھک لیا۔ملک کی آفات سے نمٹنے والی ایجنسی نے کہا کہ فوری طور پر جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔