ایف پی ایس سی نے 33 کامیاب ایف آئی اے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی فہرست جاری کردی

December 08, 2021

کراچی (اسد ابن حسن) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے ملک بھر سے گزشتہ دنوں ہونے والے امتحانات میں ایف آئی اے کے 33کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے۔ کامیاب 33 اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن تعینات کیے جائیں گے۔ کامیاب افسران میں سے 19 کا تعلق پنجاب، 7کا سندھ، 2بلوچستان، 3 گلگت بلستان فاٹا، 3 کا خیبرپختونخوا اور 2کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ واضح رہے کہ اگلے ماہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن مزید 7 اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن اور 75 اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کی اسامیوں کیلئے امتحانات منعقد کرے گی۔