دوحہ میں واقع راس لفان میں فیکٹری میں دھماکا ہوا ہے، قطری وزارت داخلہ کے مطابق واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ راس لفان فیکٹری میں دھماکا فنی خرابی کی وجہ سے ہوا۔
خبر ایجنسی کے مطابق دوحہ میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی تھی۔
قطر کی سرکاری پیٹرولیم کمپنی ’قطر انرجی‘ کا کہنا ہے کہ راس لفان میں بارزان گیس تنصیب میں دھماکے کے بعد آگ لگی۔
قطر انرجی کے مطابق امدادی ٹیموں کی بروقت کارروائی کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔