JSMU میں ایم فل پیتھالوجی کے داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویوز کا انعقاد

December 08, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ایم فل پیتھالوجی کےداخلہ ٹیسٹ اور انٹرویوز کا انعقاد کیاگیا،اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول نےکہاکہ معیاری تحقیق وقت کی اہم ضرورت ہے،جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں صحت سے متعلق ہونیوالی تحقیق اسی سلسلے کی کڑی ہے۔جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے سندھ میڈیکل کالج کے شعبہ پیتھالوجی کی جانب سےایم فل پروگرام برائے کلینکل پیتھالوجی اینڈ ہسٹوپیتھالوجی کے دوسرے بیچ کیلئے داخلہ امتحان اور انٹرویوز کا انعقاد کیاگیا،جے ایس ایم یو کی ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر فاطمہ عابد نے کہاہےکہ دونوں پروگرامز میں کل 8 نشستوں کے لیے 10 کے قریب درخواستیں موصول ہوئیں،داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویوز کا عمل شعبہ پیتھالوجی کے فیکلٹی ارکان کی زیر نگرانی جاری رہا، شعبہ پیتھالوجی کی سربراہ پروفیسر سعدیہ اکرم نے پیتھالوجی اور لیبارٹری میڈیسن پروگراموں میں عملی بہتری کی ضرورت پر زور دیا ۔