کترینہ کیف اور وکی کوشل کس اداکارہ کے پڑوسی بننے جا رہے ہیں؟

December 08, 2021

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے بعد ممبئی شہر کے ساحلی علاقے جوہو میں شفٹ ہو جائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس جوڑی کا نیا گھر جوہو میں سمندر کنارے ایک عالیشان رہائشی عمارت راج محل میںہوگا جہاں یہ جوڑا کرائے پر رہے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل اس فلیٹ میں شفٹ ہونے کے بعد معروف اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کے پڑوسی بن جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوہو میں سمندر کنارے واقع یہ 8 منزلہ عمارت ممبئی کے مہنگے ترین فلیٹس میں سے ایک ہے، اس عمارت کی پہلے ہی سے دو منزلیں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے استعمال میں ہیں جن کا ماہانہ 8 لاکھ کرایا دیا جاتا ہے۔