کترینہ کیف کی پوری فیملی شادی میں شرکت کیلئے پہنچ گئی

December 08, 2021

اسکرین گریب انسٹاگرام

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی شادی میں شرکت کرنے کے لیےان کی والدہ اور بہن بھائی ممبئی اور جے پور پہنچ گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کترینہ کیف کی وکی کوشل کے ساتھ شادی سے قبل ان کی فیملی ممبئی اور جے پور پہنچ گئی ہے۔

کترینہ کیف کے بھائی سیبستین کو تو کچھ روز قبل فوٹو گرافرز کے مشہور گروپ پاپرازی نے ممبئی میں اداکارہ کے گھر کے باہر بھی دیکھا تھا، جوکہ بہن کی شادی کی تیاریوں میں بھی ان کی ساتھ شامل رہے۔

اس کے علاوہ کترینہ کیف کی 6 بہنوں، بھائی اور والدہ کے ممبئی سے شادی میں شرکت کے لیے جے پور روانہ ہوتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔






واضح رہے کہ بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، اس خوبصورت جوڑی کی شادی رواں ماہ کی 9 تاریخ، بروز جمعرات طے پائی ہے۔

کترینہ کیف اور اُن کے ہونے والے دولہا وکی کوشل کی شادی لاکھ چھپانے کے بعد بھی نہ چھپ سکی اور اب میڈیا کی جانب سے باقاعدہ اس شادی کو کوریج دی جا رہی ہے۔