رضوان، شاہین، فواد کرکٹ آسٹریلیا کی ٹیم آف دی ایئر میں شامل

January 01, 2022

سڈنی (جنگ نیوز) کرکٹ آسٹریلیا کی ٹیم آف دی ایئر میں 3 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں ۔ اوپنر کے طور پر روہت شرما اور دیمتھ کاورونا رتنے کو منتخب کیا گیا ہے۔ مڈل آرڈر میں مارنس لبوشین، جو روٹ اور فواد عالم کو جگہ ملی ہے ۔وکٹ کیپر ریشابھ پنت ،ا سپنرز روی چندرن ایشون اور اکشر پٹیل کو منتخب کیا گیا ہے، پیس بیٹری میں شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور کائیل جیمیسن شامل ہیں ۔