ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس

January 15, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری کی زیرصدارت ہیڈ کوارٹرزپاکستان رینجرز میں شہر میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ،جوائنٹ ڈی جی آئی بی، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جیزایسٹ، ساؤتھ، ویسٹ،اسپیشل برانچ، سی آئی اے اور ٹریفک پولیس، رینجرزاور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔