کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبدی نے کہا ہے کہ ملک میں آئینِ پاکستان کی بالادستی یقینی بنائی جائے، تحفظِ ختمِ نبوت ﷺ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،سوچی سمجھی سازش کے تحت کے تحت 295A کو متنازع بنانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے،قادیانیوں سے متعلق آئینی احکامات پر فوری عملدرآمد کیا جائے، آئینی حیثیت سے متعلق کسی قسم کی غلط بیانی یا ابہام کی گنجائش نہیں ہے، انہوں نے کہاکہ ختمِ نبوت ﷺ مسلمانوں کے ایمان کا بنیادی عقیدہ ہے، اس کے تحفظ کے لیے علماء کرام اور پوری قوم متحد ہیں اور اس معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔