کراچی (جنگ نیوز)سندھ حکومت کی جانب سے فائر سیفٹی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات پر زور دیے جانے کے تناظر میں ہمدرد یونیورسٹی کراچی میں فائر اینڈ سیفٹی آگاہی و تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں فیکلٹی ممبران اور اسٹاف نے شرکت کی۔تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے فائر اینڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کے انچارج سلمان صدیقی نے انتہائی مؤثر اور منفرد انداز میں شرکاء کو آگ سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔