کراچی ( جنگ نیوز)اتحاد ٹاؤن یوسی تھری میں کے الیکٹرک کی جانب سے مبینہ طور پر بجلی کی بندش کے باعث علاقہ گزشتہ رات اندھیرے میں ڈوبا رہا، مکینوں نےنیپرا حکام، سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔مکینوں کے مطابق بلوں کی عدم ادائیگی کا جواز بنا کر علاقے کی بجلی بند کی گئی، حالانکہ بڑی تعداد میں صارفین اپنے بجلی کے بل باقاعدگی سے ادا کر رہے ہیں،صارفین نے اجتماعی بجلی بند کرنے کے اقدام کو نیپرا کے احکامات کی مبینہ خلاف ورزی اور کے الیکٹرک کی من مانی قرار دیا ہے۔