کراچی (اسٹاف رپورٹر)دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 33 گھنٹوں بعد مکمل بحال ،ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک نے کے تھری پمپس ہاؤس کے دوسرے فیڈر کی بجلی بھی بحال ہونے کے بعد متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی معمول کے مطابق شروع کردی گئی، ترجمان نے کہا کہ بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو مجموعی طور پر 238 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا، واضح رہے کہ گزشتہ روز بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی کے 21 میں سے 10 پمپس غیر فعال ہوگئے تھے۔