کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر کراچی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کے دوران اسسٹنٹ کمشنر فیروزاباد جویریہ اشرف نے ضلع شرقی میں9 ہوٹل اور فوڈ پوائنٹس سیل کردئیے گئے، ضلع وسطی میں اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد نے تین ہٹی پر تمام غیرقانونی فلاور اسٹالز اور شاپس کے خلاف کارروائی کر کے تجاوزات کا خاتمہ کردیا ہے ۔