• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال اب تک ریبیز کے باعث 21 افراد جاں بحق ہوچکے، پی ایم اے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے سندھ میں آوارہ کتوں اور ریبیز کے بڑھتے ہوئے کیسز پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں 2025 کے دوران کتے کے کاٹنے کے 2 لاکھ 85 ہزار واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ 2026 کی پہلی سہ ماہی میں 83 ہزار کیسز سامنے آچکے ہیں اور رواں سال اب تک ریبیز کے باعث 21 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، حکومت نے اس سنگین بحران سے نمٹنے کے لیے اب تک کوئی جامع پالیسی مرتب نہیں کی، پی ایم اے کراچی کے صدر ڈاکٹر محمد اسماعیل میمن، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شاہد ابراہیم مامسا اور فوکل پرسن ڈاکٹر مرزا علی اظہر نے پیر کو یہاں پی ایم اے ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریبیز بنیادی طور پر کتے کے کاٹنے کا نتیجہ ہے، اس لیے صرف ریبیز کی ویکسین یا علاج پر توجہ دینے کے بجائے کتے کے کاٹنے کے واقعات کو روکنا ہوگا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید