قومی انڈر 13 ون ڈے: عبد اللّٰہ کی سنچری،سندھ کامیاب

January 15, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قومی انڈر 13 ون ڈے ٹورنامنٹ میں سندھ کے عبداللہ نے 76 گیندوں پر 17 چوکوں کی بدولت 124 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو بلوچستان کے خلاف 231 رنز سے فتح دلادی۔ عبداللہ جاوید نے 89 رنز بنائے۔ سندھ نے مقررہ تیس اوورز میں 4 وکٹوں پر 315 رنز بنائے۔ بلوچستان کی پوری ٹیم 84 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ خیبرپختونخوا نے ناردرن کو 54 رنز سے ہرادیا۔ سدرن پنجاب نے سینٹرل پنجاب کو تین وکٹوں سے شکست دی۔