جامعہ کراچی، MBBS فرسٹ پروفیشنل اور BDS سیکنڈ، تھرڈ پروفیشنل امتحانات کے نتائج کا اعلان

January 15, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین کے مطابق ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل اور بی ڈی ایس سیکنڈ، تھرڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے،نتائج کے مطابق ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کے امتحانات میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی فاطمہ طارق بنت محمد طارق سجاد سیٹ نمبر215091 نے 1395نمبرز کے ساتھ پہلی،محمد لقمان ولد محمد افضل سیٹ نمبر 215012 نے1391نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ عاشراحمد خان ولد فاروق احمد خان سیٹ نمبر215002 نے1385 نمبرزکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں271طلبہ شریک ہوئے،229طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ42 طلبہ ناکام قرارپائے، کامیابی کا تناسب84.50فیصدرہا۔بی ڈی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے امتحانات میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی مقدس اقبال اعوان بنت محمد اقبال اعوان سیٹ نمبر217057نے622نمبرز کے ساتھ پہلی، صوفیہ سرفرازبنت سرفراز خان سیٹ نمبر 217083نے617 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ الیفیا عقیل کیرائی بنت عقیل کیرائی سیٹ نمبر217008 نے 616نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں101طلبہ شریک ہوئے،94 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 07 طلبہ ناکام قرارپائے۔ کامیابی تناسب93.07فیصدرہا۔بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل کے امتحانات میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی رمشاوحید بنت وحیدسرورسیٹ نمبر218074نے615نمبرزکے ساتھ پہلی،عائشہ عارف نتھانی بنت محمد عارف نتھانی سیٹ نمبر218035نے595نمبرزکے ساتھ دوسری جبکہ محمد مطاہر شیخ ولد بشیر احمد شیخ سیٹ نمبر218011نے 591نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 106طلبہ شریک ہوئے،93طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 13طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 87.74فیصدرہا۔