سکھر (بیورو رپورٹ) خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے PTIایک طرف مذاکرات ،دوسری جانب مزاحمت کی بات کرتی ہے، صوبائی حکومت اڈیالہ کے بجائے اپنے صوبے کو سنبھالے،ہم اس وقت جنگی حالات میں ہے، وہ شہید بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے لئے گڑھی خدا بخش بھٹو روانگی سے قبل سکھر ائرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے، گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر روزانہ سرکس لگانا درست عمل نہیں، میں نے وزیر اعلیٰ سے بات کی ہے، انہیں کسی اور جگہ منتقل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ تحریک انتشار سے کبھی خیر کی امید نہیں رکھی جاسکتی، ہم نے میثاق جمہوریت، وزیر اعظم شہباز شریف نے میثاق معیشت کی بات کی اور انہوں نے کہا کہ ہم ساتھ نہیں بیٹھیں گے، یہ ایک طرف مذاکرات کرتے ہیں۔