کراچی(اسٹاف رپورٹر )سول اسپتال سے نامعلوم خاتون اور مرد شیر خوار بچے کو مبینہ طور پر اغوا کر کے لے گئے ، عیدگاہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ۔ مقدمہ الزام نمبر 401/2025 بجرم دفعہ 364 اے کے تحت عیدگاہ پولیس نے درج کیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ چار ماہ کا اذان اپنی والدہ کے ساتھ اسپتال آیا ہوا تھا کہ نامعلوم خاتون اور مرد آئے اور انہوں نے اذان کو کسی بہانے سے والدہ سے لے لیا۔ مغوی بچہ میراں ناکہ میں اپنے والدین کے ساتھ فٹ پاتھ پر رہتا ہے اور بچے کے والدین بھیک مانگتے ہیں ۔ پولیس کے مطابق اغوا کاروں کی سی سی ٹی فوٹیجز حاصل کرلی گئی ہیں جس میں خاتون اور مرد کو بچے کو لےجاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔